چیئرمین پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی لیڈر مقرر کر دیا
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں بطور پارلیمانی پارٹی لیڈر مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری ہوا جس میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی میں بطور پارلیمانی پارٹی لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا گیا ہے۔