حریت رہنما یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں 12 دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی
حریت رہنما یاسین ملک نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں 12 دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی۔56 سالہ یاسین ملک نے گزشتہ ماہ کے آخر میں غیرمعینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کئی روز سے بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں یاسین ملک کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی تھی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ ان کے لیے کافی نہیں تھے۔بعد ازاں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔