ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشیں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صبح ہی صبح آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کا امکان ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری گریڈ تک رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک رہے گا ہوا 5 کلومیٹر کی تک چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 02 اور03 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے، بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔