ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطاتارڑ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرےگا۔ ایرانی صدر کی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی سے بھی ملاقات ہوگی، ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
Aug 02, 2025 | 20:10