پیپلز پاٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ہمیں صرف گو گو کے نعرے نہیں لگانے،
بلاول ہاوس لاہور میں یوم تاسیس کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچ عوام کو حقوق دیئے، خیبر پی کے کےعوام کو پہچان دی، وہ 5سال میں کارکنوں کوگلےلگانےکاایک کام نہیں سکے، ضلعی سطح پر کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے، اور ان کے مسائل حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی سوچ نہیں رکھتے، اس لیے بعد میں تاریخیں بدلنا پڑتی ہیں، سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، جب آیندہ کی نسلوں کاسوچیں گےتوملک جام نہیں کرسکتے،اسلام آبادپرحملہ نہیں کرسکتے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ گوکانعرہ ہم نےدیا، ہم نےاپنےچان چلن اورتحمل سےثابت کردیاکہ آپکوسیاست میں وقت چاہیے، بینظیربھٹونےمیثاق جمہوریت پراسلیےدستخط کیےکیونکہ جمہوریت،ملک اورنظام ضروری ہے،اسلام آباد میں پارلیمنٹ جمہوری پارلیمنٹ ہے، اس میں کچھ خامیاں ضرور ہیں، مگر یہ خامیاں دنیا کی اچھی سے اچھی پارلیمنٹ میں بھی ہوتی ہیں، انہیں صرف گو گو کے نعرے نہیں لگانے، یہ ملک بنانا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شکست کوسامنےرکھتےہوئےپارٹی کوایک کرکےچلناہے، ایک جرم کی سزاتاریخ،عوام اورپاکستان کونہیں دینی، کارکن ان کیساتھ متحد رہیں، ایسےلوگ چلے جائیں جوامپائرکی انگلی کی بات کرتےہیں،