وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ ہوا،، سکوُک بانڈ کا اجرا کامیاب،، اور بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر رہا،
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہو رہی ہے،برآمدات میں اضافہ ہوا، بیرون ممالک سے ترسیلات بڑھ گئیں،ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ گئے۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے ڈالر اٹھانوے روپے کی سطح پر آیا جو دھرنوں کے باعث ایک سو تین روپے پر چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ لندن میں سکوک بانڈزسے متعلق انتیس سرمایہ کارگروپوں سے بات ہوئی ،اور دو ارب تیس کروڑ ڈالر کی آفر موصول ہوئیں جبکہ حکومت نے صرف ایک ارب ڈالر کی پیشکش منظور کی ہے، توقع سے زیادہ پیشکش عالمی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات فروغ پا رہے ہیں، جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔۔۔۔