لاہور کے تاجروں نے عمران خان کی جانب سے شہر بند کرنے کی کال مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بدحالی کے کسی ایجنڈے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے
لاہور پریس کلب میں تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پورے لاہور کی تاجر برادری پندرہ دسمبر کو شہر بند کرنے کے اعلان کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی پالیسی اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث کاروبار پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں،، تحریک انصاف اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، پندرہ دسمبر کو شہر بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔ اس موقع پر لاہور بھر کی مرکزی مارکیٹوں کے نمائندہ تاجر موجود تھے۔