مقبوضہ کشمیرکےریاستی انتخابات کے دوسرےمرحلےکیلئےووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا نام نہاد الیکشن کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں انتخابی بائیکاٹ جبکہ ریاست بھر میں ہڑتال کی گئی،
ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ریاست جھاڑکھنڈ کی بیس اور مقبوضہ کشمیر کی اٹھارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے اس موقع پر مقبوضہ وادی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیےگئےتھے،دوسرے مرحلہ کے تحت سترہ ہزار کشمیری پنڈتوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کی، دوسرے مرحلہ میں جموں کے تین اضلاع راجوری، اودھم پور اور ریاسی کی تین تین نشستیں، کپواڑہ کی پانچ اور کولگام ضلع کی چار نشستیں شامل تھیں،، مقبوضہ کشمیر میں پانچ مرحلوں پر مشتمل ریاستی انتخابات بیس دسمبر کو مکمل ہونگے اور نتائج کا اعلان تئیس دسمبر کو کیا جائےگا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر فراڈ الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، جبکہ ریاست بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی،، نام نہاد انتخابی عمل کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے بھی کئے گئے، بھارتی فوج نے جارحیت دکھاتے ہوئے پیر کے روز ہی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو نظر بند اور گرفتار کرلیا،، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا جو الیکشن کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے عوام اس کا بائیکاٹ کریں۔،