امریکی صدر نے میزوری میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد پولیس کی وردی میں پچاس ہزار باڈی کیمروں کیلئے چھبیس کروڑ ڈالر کا اعلان کردیا، باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ پولیس میں فوجی کلچر نہیں چاہتے
امریکی صدر اوباما وائٹ ہاؤس میں گورنروں، سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ ملاقات کی، صدر اوباما نے اِس بات پر زور دیا کہ ریاست ِمیزوری کے شہر فرگوسن میں سیاہ فام کی ہلاکت کے معاملے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پولیس فورسز پر اخراجات کے لیے چھبیس کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کی جائے۔ جو پولیس کی وردی کا حصہ بننے والے پچاس ہزار باڈی کیمروں پر خرچ ہو گیاُنھوں نے کہا کہ یہ رقم پولیس کی تربیت میں بہتری لانے پر بھی خرچ ہو گی۔ پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے صدر نے ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔