چیف جسٹس لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
اسلام آباد: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لاہور رجسٹری میں منشا بم کے خلاف از خود نوٹس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے کے خلاف کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا حتمی پلان طلب کر رکھا ہے جب کہ عدالت نے منشا بم از خود نوٹس کیس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو طلب کیا ہے۔