ترکی کا خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب میں مقدمے کی کارروائی اطمینان بخش نہیں ہے، سعودی عرب ملزمان کو ترکی کے حوالے کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں صرف کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے خاشقجی کے قتل کا معاملہ اٹھایا اور سعودی ولی عہد نے اس کیس میں سعودی حکومت کے کردار سے متعلق ناقابل یقین توجیہہ پیش کی ہے۔