ہماری طرف سے سندھ اور پنجاب میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے سندھ اور پنجاب میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ پانی کی فراہمی کیلئے ٹھٹھہ میں نہریں پکی کیں۔ ہم سب پاکستان کے شہری ہیں، لکیر ہمیں جدا نہیں کرسکتی۔ پیپلزپارٹی لوگوں کی خدمت کرکے ووٹ لیتی ہے۔ ہماری قیادت کا یہی سبق ہے کہ عوام کی خدمت کرنی ہے ۔اتوار کو صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر میں پانی کا مسئلہ دور کرنے کیلئے زرداری صاحب کے کہنے پر ایک ہزار آر او پلانٹس لگائے۔ تھر میں خدمت پر 2013 اور 2018 میں نشستیں جیتے۔انہوں نے کہا کہ تھر کی 6 میں سے 5 سیٹیں پیپلزپارٹی نے جیتی ہیں۔ مجھے پتا ہے پنجاب میں پولیس کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔سندھ پولیس کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی کی فراہمی کیلئے ٹھٹھہ میں نہریں پکی کیں۔ ہم سب پاکستان کے شہری ہیں، لکیر ہمیں جدا نہیں کرسکتی۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کی خدمت کرکے ووٹ لیتی ہے۔ ہماری قیادت کا یہی سبق ہے کہ عوام کی خدمت کرنی ہے۔