فرنٹیئرکورخیبرپختونخوا کے لانس نائیک محمدعمران کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
فرنٹیئرکورخیبرپختونخوا کے لانس نائیک محمدعمران کی نمازجنازہ ضلع خیبرکے علاقے جمرود میں ادا کردی گئی۔ وہ کل (اتوار) ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک دہشت گردحملے میں شہید ہوگئے تھے۔خیبررائفلزکے کمانڈنٹ کرنل بلال خان، قبائلی عمائدین اورمقامی افرادنے بڑی تعداد میں نمازجنازہ میں شرکت کی۔