ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.23 سے بڑھ کر 155.30 روہے پر فروخت ہورہا ہے۔ یاد رہے گزشتہ جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید اضافہ ہوا تھا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.60 روپے میں دستیاب تھا۔