نوجوانوں کے لئے خوشخبری، حکومت ایک اور مطالبہ پورا کرنے کو تیار
اسلام آباد : حکومت نے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کےتحت دوسرامرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنےکااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نوجوانوں کاایک اوردیرینہ مطالبہ پوراکرنے کو تیارہے ، کامیاب جوان پروگرام کےتحت دوسرامرحلہ آئندہ ماہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا اور کہا نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے کے درخواست گزاروں کو قرض کی تقسیم رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات ہوئی، جس میں صوبائی وزیرخزانہ تیمورجھگڑا اور سینئر وزیر عاطف خان اور مشیروں نے شرکت کی۔ عثمان ڈار نے اسلامی بینکنگ کے ذریعے بلاسود قرضوں کی فراہمی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا صوبے بھر سے 5 ہفتے میں90ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، زیادہ درخواستیں پشاور سے موصول ہوئیں، جن میں 11ہزارخواتین بھی شامل ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع سے بھی نوجوانوں کی بڑی تعدادنےدرخواستیں دیں۔ وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فلاح وترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، نوجوانوں کومختلف شعبوں میں آگےبڑھنےکےمواقع ملیں گے، موصول شدہ درخواستوں کوفوری پراسس کرنے کی ہدایت کی۔