سٹاک مارکیٹ، ایک ماہ میں چھ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کے دوران پہلی بار ایک ماہ میں 5 ہزار 84 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔30 نومبر کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 706 پوائنٹس پر بند تھا۔نومبر 2019 کے آغاز میں 100 انڈیکس 34 ہزار پر تھا اور 29 نومبر کو جب مارکیٹ بند ہوئی تو انڈیکس39,287 پوائنٹس پر پہنچ چکا تھا۔مشیرخزانہ حفیظ نے بتایا کہ ایک سال کے مشکل وقت کے بعد سرمایہ کاروں کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوچکا ہے۔