پاک بحریہ کی تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کاآغاز
پاک بحریہ کی جانب سے تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ MARSEW ۔19 کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے دوران ملک کی بحری اقتصادی صلاحیت، میری ٹائم سیکورٹی اور اس کے سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ورکشاپ 4 سے 12 دسمبر تک منعقد کی جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پالیسی میکرز اور اسکالرز شرکت کریں گے۔ورکشاپ کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوں گی۔ورکشاپ کے دوران شرکا کو کراچی اور ساحلی پٹی پر موجود پاک بحریہ کے یونٹس، نیول ہیڈ کوارٹرز اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔