بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خشک و سرد رہنے کا امکان
محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے مختلف شہروں جہلم،سرگودھا،خوشاب،راولپنڈی،چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباداور لاہور کے اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، تاہم صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ،جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقا ما ت پر گرج چمک کے سا تھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف با ری کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سردرہا ،سوموار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 12 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 10 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب81 فیصد رہا۔