وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس دوسری بار معطل
گزشتہ دنوں فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیروی کیلئے وزرات قانون سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کا لائسنس دوسری بار معطل کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیکر لائسنس بحالی کی درخواست کی تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ دوباہ عہدہ سنبھالنے پر فروغ نسیم کا لائسنس معطل رہے گا۔
خیال رہے کہ کسی سرکاری عہدے یا وزارت کیساتھ بطور وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ سرکاری نوکری کرنے کی صورت میں لائسنس معطل کرانا پڑتا ہے۔ہ فروغ نسیم نے استعفے کے 3 روز بعد وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔