ٹیکساس ، طیارہ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ ہیوسٹن سے 320 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ فائر حکام نے بتایا کہ طیارہ بوئرن جا رہا تھا ۔ انجن میں خرابی کے باعث پائلٹ نے رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی تاہم طیارہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 5 کلومیٹر شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ۔