دل کے عارضے،کینسراور ذیابیطس کی بیماری میں مبتلاافرادسفر کرنے سے گریز کریں : عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور وہ لوگ جنہوں نے کوویڈ 19 کی مکمل خوراک حاصل نہیں کی وہ زیادہ رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو شدید بیماری یا موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایسے افرادجو دل کے عارضے یاکینسر اور ذیابیطس کی بیماری میں مبتلاہیں ، وہ سفر کرنے سے گریز کریں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سےیہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب دنیا کو کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون زیادہ تیزی سے پھیلنےوالامہلک وائرس ہے۔