متحدہ عرب مارات کو قائم ہوئے آج 50سال مکمل
متحدہ عرب مارات کو قائم ہوئے آج 50سال مکمل ہوگئے ،یو اے ای کامیابیوں اور کامرانیوں کی انمول داستان والا ملک بن گیا ۔ امارات میں بسنے والے مختلف ممالک کی کمیونٹی کے لوگ آج یو اے ای کی گولڈن جوبلی تقریبات منا رہے ہیں۔ جمیل آ رٹ گیلری میں پرانے دبئی کی نمائش جاری ہے جبکہ ایکسپو دبئی میں 2دسمبر یوم الوطنی کے دن لوگوں کا داخلہ مفت ہوگا 191ممالک کے پویلین ز میں خصوصی شوز ہوں گے جبکہ مرکزی سٹیج پر دنیا بھر کی ثقافت یکجا نظر آئے گی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہو گا ۔ یو اے ای میں گولڈن جوبلی کے موقع پر 4دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔