یو اے ای کا قومی دن: ایکسپو2020 سیاحوں کے لئے فری
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ایکسپو 2020میں سیاحوں کو ٹکٹ کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ حکومت نے 2دسمبر کو ایکسپو میں سیاحوں کیلئے خصوصی آتش بازی کا اہتمام کیا ہے جبکہ منتظمین نے تمام افراد کیلئے ایکسپو میں فری داخلےکا اعلان کیا۔ ایکسپومیں پاکستانی پویلین کو بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے،سیاحوں کیلئے رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں ، ایکسپو کو قومی دن کی مناسبت سے خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔