انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا EVM ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں.انہوں نے کہا کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔
الیکش کمیشن کا EVM اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائ احسن ہے، پارلیمان کےفیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردارانتہائ اہم ہے اورحکومت ان معاملات پرالیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کرےگی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔