سندھ کے 2 پولیس افسران کی پنجاب میں ٹرانسفر
پنجاب اور سندھ کے پولیس افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر کئے گئے سندھ کے 2 پولیس افسران نے پنجاب پولیس کو رپورٹ کر دی اور جوائننگ دے دی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی جاوید اکبر اور نعیم احمد شیخ نے سی پی او لاہور میں رپورٹ کیا۔سی پی او ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران جوائننگ دے کر واپس چلے گئے،دونوں پولیس افسران کی چند روز میں پوسٹنگ کا امکان ہے۔ پنجاب ٹرانسفر کئے گئے دیگر افسران کو سندھ حکو مت نے روک رکھا ہے۔