امریکہ اور یو اے ای میں بھی نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
سعودی عرب کے بعد امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی نئے کورونا وائرس ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اومی کرون وائرس شمالی افریقہ سے آنے والی خاتون مسافر میں پایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون مسفر نے کوویڈ 19 ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکی ہیں، تاہم ان میں ایسی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن متاثرہ خاتون اور اس کے قریبی لوگوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔