ریٹائرڈ بیورو کریٹ جمیل احمد ڈی جی نیب تعینات
نیب میں ریٹائرڈ بیورو کریٹ جمیل احمد کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا ۔جاری کی گئی دستاویز کے مطابق جمیل احمد گریڈ 22 میں ریٹائر ہو کر اب گریڈ 21 کی سیٹ پر ڈی جی نیب تعینات کئے گئے ۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری سے نیب میں ڈی جی تعینات ہوئے ۔دستاویز میں یہ بھی بتایا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اس عہدے پر تقرری کے لیے3افسران کا پینل بھیجا تھا۔