لاہور میں بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا
کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد لاہور میں بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صرف ایک سینٹر میں کرونا بوسٹر کی ڈوز لگوائی جا رہی ہے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز مفت لگائی جارہی ہے جبکہ 50 سال سے کم عمر افراد کو بوسٹر ڈوز کی قیمت ادا پڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔