سرمایہ کاری کے حوالے سے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے اسپیشل اکنامک زونز پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، سرمایہ کاری کے حوالے سے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل فرحت نے ملاقات کی۔ پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے موثر اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سرمایہ کاری کے حوالے سے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر لیس رجیم کا نظام متعارف کرا چکے ہیں، لیبر لاز میں بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر قائم ہو چکا ہے، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مستحکم ہوگی