وزیراعظم کی صحافتی روابط کی موثرحکمت عملی تشکیل دینےکی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات اجاگر کرنے کے لئے صحافتی روابط کی موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی حسان خاور اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے اطلاعات کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف علی بھی اس موقع پر موجود تھے