چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96برس کی عمر میں انتقال کر گئے
بیجنگ:چین کے سابق صدر وکمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جیانگ ژیمن 96برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی ، پارلیمنٹ، کابینہ اور فوج کی طرف سے چینی عوام کے نام ایک خط میں انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن انتقا ل کرگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جیانگ ژیمن ایک شاندار لیڈر تھے،ان کی موت ہماری پارٹی ، فوج اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔واضح رہے کہ جیانگ ژیمن 1989 سے 2002 تک چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری، 1989 سے 2004 تک سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور 1993 سے 2003 تک ملک کے صدر رہے۔