3 شمالی کورین عہدیداروں پر مزید پابندیاں عائد

امریکا نے میزائل پروگرام پر شمالی کوریا کے 3 اہم عہدیداروں پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک 3 اہم عہدے داروں کے امریکا میں اثاثے منجمد کر د یئے گئے۔امریکی محکمہ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا ہو گا۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا اس ضمن میں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد دنیا خطرے میں ہے، شمالی کورین عہدے داروں پر پابندی میں اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کا تعاون بھی حاصل ہے۔