وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی ملاقات پنجاب حکومت کے نجی سطح پر سود کے خاتمے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ صرف اور صرف دینی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ تنزلی کو ترقی میں بدلنے کیلئے سیرت نبویؐ پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ سیرت اکیڈمی کو علم و تحقیق کامرکز بنائیں گے۔ سیرت اکیڈمی میں ریسرچ کاکام شروع کرنے کیلئے غیر ملکی دینی اداروں سے اشتراک کرینگے بدعنوانی کو روکنے کیلئے اسلامی تعلیمات کا نفاذ لازم ہے۔ نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنا بہت بڑی دینی خدمت ہے۔ نجی سطح پر سود کے خاتمے کیلئے عملی اقدام کر کے چودھری پرویزالٰہی نے سبقت حاصل کی ہے۔مولانا محمد حنیف جالندھری سود کے خاتمے کا ابتدائی اقدام فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری سیکرٹری اوقاف اور احمد حنیف جالندھری بھی موجود تھے