ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن میں پی پی کی حمایت کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت اور امیدوار دستبردار کرنے کا اعلان کردیا جس کے جواب میں پی پی قیادت ایم کیو ایم کے نامزد شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرے گی۔صوبائی وزیربلدیات کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا، جہاں وسیم اختر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورت حال، حلقہ بندیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر وزیربلدیات نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات حل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔