کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملہ: دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے حملے پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہارکیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ حملے میں ہیڈ آف مشن محفوظ رہے تاہم سپاہی اسرار زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ہیڈ آف مشن پر حملہ انتہائی سنگین سکیورٹی کوتاہی ہے۔