اخراجات میں کمی کے لیے 446 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 ہزار 982 ریگولر سٹورز میں سے 446 کو بند کیا گیا ۔ 1148 فرنچائز سٹورز میں سے کسی کو بند نہیں کیا گیا۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق سٹورزکی بندش کےباوجودکسی ملازم کونہیں نکالاجائےگا،جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بندکیا گیا ہے، بند ہونے والے زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز دیہاتی علاقوں میں تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے چینی،آٹا،گھی،دالوں اور چاول پر دی جانے والی سبسڈی بند کردی تھی ۔
اخراجات میں کمی کیلئے 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند
Dec 02, 2024 | 22:58