پہلے بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے ، تیرہ فروری کو بھی ہونگے، ادارے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہو گا.وزیراعظم گیلانی
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پہلے عدلیہ نے طلب کیا تو وہ حاضر ہوئے، اب بھی اداروں کا احترام کرتے ہیں، تیرہ فروری کو عدالت میں پیش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے، جب تمام ادارے اختیار میں رہ کر کام کریں گے تو کسی کو بھی مسائل نہیں ہونگے۔ پارلیمنٹ جو چاہے گی ، ہم وہ کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ جو چاہے گی وہی ہو گا۔ کسی مسئلے پر وضاحت مانگی گئی تو وہ بھی دینے کوتیار ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تجاویز دے کر اداروں کو مضبوط کرے ، اپوزیشن کی تجاویز کا احترام کرتے ہیں، اور اسکی حمایت کریں گے۔