ہڑتال کرنے والے پی آئی اے کو زیرو کرنا چاہتے ہیں، فرائض سرانجام دینے کے لیے ابھیPIA کی ہیروز موجود ہیں:پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہڑتال کرنے والے ذاتی مفادات کے لئے پی آئی اے ملازمین کا روزگار داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فرائض سرانجام دینے کے لیے پی آئی اے کی ہیروز موجود ہیں جنہیں ادارے سے محبت کے اعتراف میں جلد خوشخبری دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والے پی آئی اے کو زیرو کرنا چاہتے ہیں، جو جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے،، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والے اپنے مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں، جو ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے ۔