چیئرمین تحریک انصاف نے مہنگائی اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،،، انہوں نے کہا کہ وہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر کراچی میں احتجاج کرنے والے ملازمین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،،، کراچی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا گیا جبکجمہوری آمریت فوجی آمریت سےزیادہ بری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے مہنگائی اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف چھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ حکومت بتائے کہ نجکاری سے کتنا فائدہ ہوا ،،، قومی ایئرلائن کے ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر نجکاری بل پاس کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ عوام کو گرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس نہیں ملتی، اورنج ٹرین پیسہ بنانے کے لیےبنائی جارہی ہے جبکہ حکومت نےہرشعبےمیں اپنے وفاداروں کو نوازا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکسزکی بارش جبکہ امیر لوگوں کوایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے، ڈیزل پر اٹھانوے فیصد ٹیکس وصول کیاجارہاہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اڑتیس روپےہونی چاہیئے۔