عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی مک مکا کی پالیسی نہیں اپنائی
شکار پور آمد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں کبھی بھی ن لیگ کا نام نہیں آیا یہ سب ڈکٹیٹرز کے دور میں ہوا لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو اسے بھی قوانین کے مطابق ہی سزا دی جاتی ہے یہ قوانین سب پہ لاگو ہوتے ہیں چاہے وہ عابد شیر علی ہو یا کوئی اور ہو۔ ہم نے ہمیشہ آئین و جمہوریت کی پاسداری کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ توانائی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔