پی آئی اے کا آپریشن رکنا چاہیے, مشاہداللہ ، شجاعت عظیم اوراسحاق ڈارنےادارے کو یرغمال بنا رکھا ہے,رینجرز کے لوگوں نے ماسک پہن کر پی آئی اے ملازمین پر سیدھی فائرنگ کی : سہیل بلوچ
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رینجرز کے لوگوں نے ماسک پہن کر سیدھی فائرنگ کی۔ ملازمین نے فائرنگ کرنیوالے رینجرز اہلکاروں کی تصویربھی بنائی ہے۔ ہمارے دوساتھیوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنیوالے پی آئی ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تین ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ ملازمین نے کسی بھی قسم کے نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ،شجاعت عظیم اوراسحاق ڈارنےادارے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ملازمین سےایسا سلوک کیا جارہا ہے جیسے وہ بھارتی شہری ہوں۔