ترک فضائیہ نے عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پرفضائی حملوں کے دوران انچاس کرد جنگجوؤں کوہلاک کردیا
ترک فضائیہ نے عراق کے شمالی حصے میں کردستان ورکرزپارٹی کے انیس ٹھکانوں پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں انچاس کرد جنگجومارے گئے۔ترک فوج کے مطابق فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ کے متعدد ٹھکانوں اوراسلحہ ڈپوکو بھی تباہ کردیا گیا۔انقرہ حکومت کے مطابق اس کالعدم تحریک سے وابستہ جنگجوترکی میں ایک حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔یہ باغی گروہ انیس سواسی کی دہائی سے جنوبی مشرقی ترکی میں فعال ہے