پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی میت آبائی گاؤں پہنچا دی گئی

کراچی میں صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور انکی اہلیہ کی پراسرار موت ۔ اہلخانہ اور سیاسی ساتھی واقعہ کو قتل قرار دے رہے ہیں ،، پولیس کے موقف سے ۔ واردات گھریلو جھگڑے میں قتل کے بعد خودکشی کی لگتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں ،، میر ہزار خان بجارانی کا بیٹا سینیٹ کی سیٹ کیلئے ٹکٹ کی غرض سے بلاول ہاؤس گیا ہوا تھا جو اطلاع ملتے ہی گھر لوٹ آیا ،، وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال،نوید قمر، شہلار رضا اور دیگر صوبائی وزرا بھی میر ہزار خان بجارانی کے گھر پہنچ گئے ،، منظور وسان نے واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میر ہزار بجارانی گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں شریک تھے۔میر ہزار خان بجرانی کے اہلخانہ اور ساتھی رہنماوں نے واقعہ کو قتل قرار دیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی آپریشن راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ ،، میر ہزار خان بجارانی اور فریحہ رزاق کی لاشیں اسٹڈی روم سے ملیں ،، سابق صوبائی وزیر کی کنپٹی پر گولی ہوئی ہے
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی میت آبائی گاؤں پہنچا دی گئی،،جب کہ اہلیہ فریحہ رزاق کی تدفین کراچی میں ہی کی جائے گی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں ملی تھیں،،ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق میر ہزار خان بجارانی کے سرمیں ایک گولی لگی،،جب کہ ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کو تین گولیاں ماری گئیں ،،ادھر میر ہزار خان بجارانی کی میت آبائی گاؤں کندھ کوٹ کے نواحی علاقے کرم پور پہنچا دی گئی ہے،،ان کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی،،جب کہ فریحہ رزاق کے خاندانی ذرائع کے مطابق فریحہ رزاق کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سلطان مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی،
پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی
میر ہزار خان بجارانی کی میت سکھر ائیرپورٹ سے کرم پور پہنچائی گئی،،ایئرپورٹ پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید احمد شاہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ میت کے ساتھ مرحوم کے بیٹے رکن قومی اسمبلی شبیر علی بجارانی سمیت دیگر عز یز واقارب بھی تھے، میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی،،، فریحہ رزاق کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سلطان مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی،، میر ہزار خان بجارانی کی ہلاکت پر کشمور میں مکمل ہڑتال یک جارہی ہے، تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں،،، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلان کے بعد صوبے بھر میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہ