لاہور میں جاری دوروزہ تصویری نمائش اختتام پذیر ہو گئی

الحمرا آرٹس کونسل لاہورمیں آرٹس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسو آرٹسٹوں کے تین سو سے زائد فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے۔ کسی تصویر میں خواتین کے مسائل نمایاں کیے گئے تو کہیں پاکستان کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کو کینوس پر اتارا گیاخطاطی روایتی ہو یا تصویری، آئل پینٹنگ کے ساتھ واٹر کلر کے استعمال نے تصویروں کو جاذب نظر بنائے رکھا۔شوخ رنگوں سے سجائی گئی نمائش میں زندگی کے شب و روز کو نمایاں کیا گیا ۔شرکا کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں آرٹسٹ کی مہارت اور فن کو جلا بخشتی ہے۔نمائش کا مقصد لوگوں کو زندگی میں درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔نمائش میں رکھی گئی ہر تصویر خوبصورتی میں لاجواب اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتی نظر آئی۔