لندن کے علاقے فنزبری میں ایک مسجد کے باہرنمازیوں پروین چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن کوعدالت نے مجرم قراردے دیا

لندن کے علاقے فنزبری میں ایک مسجد کے باہرنمازیوں پروین چڑھانے والے ملزم ڈیرن اوسبورن کوعدالت نے مجرم قراردے دیا۔لندن کی وولچ کراؤن کورٹ نے ملزم کے خلاف فیصلہ سنایا۔استغاثہ کے مطابق مجرم اوسبورن انتہا پسندی کے نظریات سے متاثرہے اورمسلمانوں سے نفرت بھی کرتا ہے۔مجرم کا تعلق ویلزکے دارالحکومت کارڈف سے ہے اوراس نے اعتراف جرم سے انکارکردیا تھا۔مجرم کے مطابق حملے کے وقت وین کوڈیونامی شخص چلا رہا تھا۔