نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف پختون جرگہ کی ریلی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی

کراچی میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف پختون قوم کا جرگہ ختم ہونے کے بعد شرکا ریلی کی شکل میں آسلام آباد پہنچ گئے ہیں،،انہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ بھی قائم کردیا ہے،،ان کاکہناتھا،،کہ بے گناہ نقیب اللہ محسود کے قتل نے پوری قوم کو بے چینی میں مبتلا کردیا ہے،،حکومت فوری طورپر قاتلوں کو گرفتار کرے،،دوسری طرف نقیب اللہ محسود کے والد کہتے ہیں،،میرے بیٹے کی لاش پوری پختون قوم نے اٹھائی ہے،،اس کے قاتلوں سے متعلق اختیار میرے پاس نہیں رہا،،فیصلہ پوری قوم کرے گی،،