فرنچ ریفری ٹونی چیپرون کو میچ کے دوران کھلاڑی کو کک مارنے پر چھ ماہ کے لیے بین کر دیا گیا

فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو وائٹ کارڈ یا ریڈ کارڈ دکھانے کے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں لیکن پچھلے ماہ پرئیمیر لیگ کے ایک میچ کے دوران عجب واقعہ دیکھنا کو تب آیا جب دوران میچ ریفری کو میچ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چھ ماہ کی پابندی کاسامنا کرنا پڑ گیا،فرنچ ریفری ٹونی چیپرون کی جانب سے نینٹاس فرنچ کلب کے کھلاڑی ڈیاگو کارلوس کو دوران میچ کک مار کر گرانے کی ناکام کوشش کی گئی،،اس حرکت پر فرنچ ڈسپلنری کمیٹی نے ٹونی چیپرون کو چھ ماہ کے لیے معطل کردیا ،،ٹونی چیپرون اب تک 400 میچوں میں بطور ریفری ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں ،،تاہم اس واقعہ سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ یہ ریفریجریشن کے طور پر ان کا آخری سیزن ہوگا۔