عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے

تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ، عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہو گی۔ شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال ہو گا ،، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حدیبیہ پیپرز اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں درخواست کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں سینٹ الیکشن سے متعلق امیدواروں کے ناموں پربھی غور ہوگا۔ اجلاس میں نہال ہاشمی سے متعلق عدالتی فیصلے اور سزا پر بھی بات ہوگی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف دائر کیسز پر عثمان ڈار بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامے اور دیگر شواہد پر بھی مشاورت ہوگی۔