جنوبی افریقہ میں بجلی کے تعطل کے باعث ایک ہزار کے قریب کان کن زیرزمین محصور ہوکر رہ گئے
جنوبی افریقہ میں بجلی کے تعطل کے باعث ایک ہزار کے قریب کان کن زیرزمین محصور ہوکر رہ گئےجنوبی افریقہ میں بجلی کے تعطل کے باعث ایک ہزار کے قریب کان کن زیر زمین محصور ہوکر رہ گئے،، مقامی حکام کے مطابق 950کان کن فری اسٹیٹ کے شہر ویلکوم میں سونے کی کان میں کام کررہے تھے کہ بجلی کا تعطل کے باعث زمین کے نیچے محصور ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید موسمی حالات کے باعث بجلی کا تعطل ہواجبکہ کان کے مالک نے بتایا کہ محصور ہونے والے تمام کان کن محفوظ ہے،، انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں مختلف طریقوں سے کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہےجبکہ بجلی کی بحالی کی بھرپور کوششیں بھی کی جارہی ہیں،،