پرکشش اندازسے سب کو محصورکردینے والی کروڑوں دلوں کی آواز معروف گلوکارہ شکیرا آج اپنی41 سالگرہ منا رہی ہیں

مشہور گلوکارہ اور رقاصہ شکیرا آج اپنی اکتالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں، شکیرا 1977 میں پیدا ہوئیں ،، واکا واکا گرل شکیرا بچپن ہی سے موسیقی کی مداح ہیں،، انہوں نے پہلا گانا آٹھ سال کی عمر میں لکھا اور 13 سال کی عمر میں گایا ،، شکیرا نے عربی ہسپانوی زبان میں گلو کاری کی،، گلوکارہ کی پہلی انگریزی البم دو ہزار ایک میں ریلیز ہوئی، دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ میں شکیرا کے گانے واکا واکا نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کر دیا،واک آف فیم میں شامل یہ بیلی ڈانسر امریکن میوزیک ایوارڈ سمیت کئی اعزاز اپنے نام کر چکی ہے،، لوکا لوکا ، ہپ ڈونٹ لائے شکیریا کے بہترین گانوں میں شامل ہیں،،شکیرا کروڑوں دلوں میں راج کرتی ہیں،، نوجوان نسل گلوکارہ شکیرا کی دیوانی ہے ،، شکیرا گولوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں،،